Wednesday, 2 August 2017

سام سنگ نے مائیکروچِپس بنانے میں انٹیل کو پیچھے چھوڑدیا - Samsung Beats Intel in Microchips Manufacturing

Samsung Beats Intel in Microchips Manufacturing
سام سنگ کمپنی اس وقت چپ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی بن چکی ہے
لندن: کئی دہائیوں تک طاقتور اور سب سے زیادہ کمپیوٹر چپس بنانے اور فروخت کرنے والے ادارے انٹیل کا یہ اعزاز چھن کر اب سام سنگ کو حاصل ہوگیا ہے کیونکہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ کمپیوٹر چپ بنانے اور اس سے رقم کمانے والی کمپنی بن گئی ہے۔

سام سنگ سیمی کنڈکٹر ڈپارٹمنٹ نے حالیہ تین ماہ میں 15.8 ارب ڈالر کی کمپیوٹر چپس فروخت کی ہیں جبکہ اسی سہ ماہی میں 14.76 ارب ڈالر کی چپ بیچی ہیں۔ اعداد و شمار کےمطابق انٹیل کو یہ اعزاز 1992 سے حاصل رہا لیکن پرسنل کمپیوٹر کی فروخت میں کمی اور اسی رفتار سے اسمارٹ فون اور موبائل آلات کی بڑھتی ہوئی فروخت کی وجہ سے اب انٹیل، سام سنگ سے پیچھے رہ گیا ہے۔

اس موقع پرنومورا سیکیوریٹٰیز کے سینیئر تجزیہ کار چونگ چینگ نے کہا کہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے فروغ کی وجہ سے ہی سام سنگ جیسی کمپنیاں آگے آرہی ہیں۔ تاہم انٹیل سرور، ڈیٹا سینٹر اور پرسنل کمپیوٹر کے لیے اب بھی مائیکروپروسیسر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے لیکن موبائل فون اور دیگر دستی آلات بہت زیادہ فروخت ہورہے ہیں اور اسی لیے سام سنگ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

No comments:

Post a Comment