Sunday, 27 August 2017

پیاز کے بارے میں چند دلچسپ تاریخی حقائق | Historical Facts About Onions


ایک وقت تھا جب پیاز کی پوجا کی جاتی تھی اور اسے بانجھ پن کا علاج بھی سمجھا جاتا تھا۔ (فوٹو: فائل)
Historical Facts About Onions showing that, humans are like the onions since from more than 7000 years. Remnants of the onions found from the antiques of old civilizations, which shows that, they were use onions regularly in their daily diets.
کراچی: ہزاروں سال پہلے قدیم تہذیبوں کے لوگ پیاز کو کئی طرح سے استعمال کرتے تھے، جنہیں جان کر یقیناً آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
انسان کو پیاز ہزاروں سال سے پسند ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آج سے 7,000 سال پہلے کے آثارِ قدیمہ میں سے بھی پیاز کی باقیات ملی ہیں۔ اپنے تیز ذائقے کے ساتھ یہ غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ لیکن شاید آپ نے پیاز کے منفرد استعمال سے متعلق نہیں سنا ہو گا۔
صدیوں پہلے قدیم تہذیبوں کے لوگ اور قرون وسطیٰ میں یورپی باشندے پیاز کو کئی طرح سے استعمال کرتے تھے، جیسے کہ قدیم مصر میں اسے مقدس حیثیت حاصل تھی اور قدیم مصر کے لوگ اس کی پوجا بھی کرتے تھے۔
آثارِ قدیمہ سے پتا چلتا ہے کہ 3000 قبلِ مسیح کے زمانے میں اہرامِ مصر تعمیر کرنے والے لوگ پیاز کی کاشت کرتے تھے اور پیاز ان کی روزانہ غذا کا حصہ بھی تھی۔ لیکن اسی کے ساتھ وہ پیاز کی عبادت بھی کرتے تھے۔ پیاز کی گول شکل اور اسے کاٹنے پر بننے والے چھلوں کو لافانی زندگی کی علامت بھی سمجھا جاتا تھا۔ یہی نہیں بلکہ قدیم مصر کے بادشاہ فرعون رعمسیس چہارم کی ممی میں آنکھوں کے حلقوں پر پیاز چھلّے بھی ملے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ قدیم مصر کے لوگ ممی سازی میں بھی پیاز استعمال کیا کرتے تھے۔
قدیم یونان میں سمجھا جاتا تھا کہ پیاز انسانی خون کا توازن درست کرتی ہے؛ اس لیے وہاں کے کھلاڑی اور لڑاکا سپاہیوں کو بطورِ خاص زیادہ پیاز کھلائی جاتی تھی اور وہ اپنی جلد پر پیاز کا لیپ بھی لگایا کرتے تھے تاکہ ان کے پٹھے مضبوط ہوجائیں۔
سولہویں صدی عیسویں میں یورپی ڈاکٹر بھی پیاز کو بانجھ پن کا علاج سمجھتے تھے اور بانجھ خواتین کو بکثرت پیاز کھانے کا مشورہ دیتے تھے۔ علاوہ ازیں اسی زمانے میں جانوروں کو بھی چارے میں شامل کرکے پیاز کھلائی جاتی تھی تاکہ وہ زیادہ بچے پیدا کرسکیں۔
قرونِ وسطی کے یورپ میں پیاز دیگر حوالوں سے بھی اہم تھی اور بعض جگہوں پر کرایوں کی ادائیگی بھی پیاز کی شکل میں کی جاتی تھی۔ اُس زمانے میں پیاز کو ایک قیمتی تحفہ بھی تصور کیا جاتا تھا اور لوگ ایک دوسرے کو پیاز تحفے میں بھی دیا کرتے تھے۔

No comments:

Post a Comment