Sunday 9 July 2017

مجرم پکڑنے والی خودکار روبوٹ کاریں متعارف | Robot Police Car

Robot Police Car
سال کے آخر میں دبئی میں روبوٹک پولیس کاریں گشت کریں گی جو ضرورت پڑنے پر ڈرون بھی لانچ کرسکیں گی۔

Robot Police Car | مجرم پکڑنے والی خودکار روبوٹ کاریں متعارف


دبئی : دبئی میں پولیس اہلکاروں کے بعد اب گشت کرنے والی خودکار روبوٹ گاڑیاں متعارف کرا دی گئی ہیں جو مجرموں 
کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

کچھ روز قبل دبئی پولیس کی جانب سے روبوٹ سپاہی پیش کیا گیا تھا جس کی خبریں دنیا بھر میں مشہور ہوئیں لیکن اب دوسرے مرحلے میں دبئی میں ایسی گاڑیوں کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جو خودکار انداز میں سڑکوں پر گھوم پھر کر مجرموں اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی۔ اس حوالے سے دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جرنل عبداللہ خلیفہ المری کا کہنا ہے کہ دبئی جرائم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت دلچسپی لے رہا ہے۔

اس سال کے آخر تک اسمارٹ مگر مختصر روبوٹ گاڑیاں دبئی کی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتی دکھائی دیں گی۔ ان میں بایومیٹرک سافٹ ویئر، اسکینر اور 360 درجے پر دیکھنے والا کیمرہ نصب ہے۔ اگر کار محسوس کرے کہ زمینی نگرانی کافی نہیں تو وہ ایک ڈرون بھی لانچ کرسکتی ہے تاکہ علاقے کا فضائی جائزہ لیا جا سکے۔

پولیس اہلکار صرف فنگرپرنٹ کے ذریعے ان گاڑیوں کو آن یا آف کر سکیں گے جبکہ روبوٹ گاڑیوں کو سیاحتی مقامات اور غیرملکیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا کیونکہ دبئی میں ہرسال تقریباً ڈیڑھ کروڑ سیاح آتے ہیں۔
اس سے قبل دبئی پولیس نے لوگوں کی مدد کرنے اور ملزمان پر نظر رکھنے والا روبوٹ پولیس افسر بھی تعینات کیا ہے اور 2030 تک 25 فیصد پولیس اہلکار انسان نہیں بلکہ خود کار روبوٹ ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment