دنیا کی پہلی اے ٹی ایم مشین 1967 میں لندن مین نصب کی گئی تھی |
لندن: برطانوی دارالحکومت میں نصب کی جانے والی دنیا کی پہلی اے ٹی ایم مشین 50 برس کی ہوگئی ہے اور گولڈن جوبلی کے موقعے پر مشین کو سونے سے مزین کرکے صارفین کے استقبال کےلیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔
پانچ دہائیوں قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں دنیا کی پہلی اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) نصب کی گئی تھی اور اس کے ساتھ ہی نقد رقم حاصل کرنے اور اس کے استعمال کے طریقہ کار میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی تھی۔ یہ اے ٹی ایم اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدان شیفرڈ بیرون کی ایجاد تھی اور پہلی مشین شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں بارکلیز بینک کی برانچ میں 27 جون 1967 کے روز نصب کی گئی تھی۔
1st ATM in the World |
برطانوی کامیڈی ٹی وی شو ’آن دی بسز‘ کے اداکار ریگ وارنی اس اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے پہلے شخص تھے۔ آج دنیا بھر میں 30 لاکھ کے قریب اے ٹی ایم مشینیں موجود ہیں جب کہ صرف انگلینڈ میں ان کی تعداد 70 ہزار کے قریب ہے اور انہوں نے 2016 میں 175 ارب پاؤنڈز کی رقم شہریوں کو فراہم کی تھی۔
دنیا کی پہلی اے ٹی ایم کے 50 برس مکمل ہونے پر بارکلیز نے اسے سونے سے مزین کیا جب کہ اس مشین پر آنے والے صارفین کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ اس کے علاوہ مشین کے قریب ایک تختی آویزاں کی گئی ہے جس پر اے ٹی ایم کی تاریخ درج ہے۔
No comments:
Post a Comment