Monday 22 January 2018

دماغ میں علم کی اپ لوڈنگ | Brain Uploading

اس انوکھے عمل کی بہترین مثال ہالی وڈ کی فلم دی میٹرکس میں پیش کی گئی ہے
دماغ میں براہ راست کسی بھی چیز کے علم کو کمپیوٹر کی طرح ڈائون لوڈ کردینا ہم سائنس فکشن فلموں میں ہی دیکھتے ہیں تاہم اس انوکھے عمل کی بہترین مثال ہالی وڈ فلموں کے سلسلے ’’ دی میٹرکس‘‘ (The Matrix)میں پیش کی گئی ہے۔
آپ کو شاید یاد ہو کہ اس میں ہیرو اس وقت چند سیکنڈ میں کنگفو کا ماہر بن جاتا ہے جب اس مارشل آرٹ کو براہ راست اس کے دماغ میں اپ لوڈ کردیا جاتا ہے۔ اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں حقیقی طور پہ ایسا ممکن ہوسکے گا۔
امریکی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا اسمولیٹر (simulator) تیار کیا ہے جو اطلاعات کو براہ راست کسی شخص کے دماغ میں فیڈ کرنے سے اسے کم از کم وقت میں نئی صلاحیتیں سیکھانے کا کام کرسکتا ہے۔امریکا کی ایچ آر ایل لیبارٹریز کی اس تحقیق کے حوالے سے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ ایسے جدید ترین سافٹ ویئر کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے جو میٹرکس فلم کے انداز میں کسی بھی چیز کو فوری سیکھنے کا کام کرسکے گا۔
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی طرح کا مگر چھوٹے پیمانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جو اس فلم میں دکھایا گیا تھا۔ابھی وہ مذید تحقیق و تجربات میں مصروف ہیں۔ محققین نے ایک تربیت یافتہ انسانی دماغ کے الیکٹرک سگنلز کا جائزہ لیا اور پھر مختلف رضاکاروں میں اس ڈیٹا کو فیڈ کیا تاکہ وہ ایک طیارے کے پائلٹ بن سکیں جس کا تجربہ فلائٹ اسمولیٹر میں کیا گیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں کو الیکٹروڈ ایمبیڈڈ ہیڈ کیپس کے ذریعے برین اسمولیٹر سے گزارا گیا، ان کی طیارے اڑانے کی اہلیت میں بہتری آئی اور انہوں نے دیگر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ اچھی کارکردگی دکھائی۔

No comments:

Post a Comment