Monday, 11 September 2017

سوئٹزرلینڈ کی کمپنی کی نئی پیشکش ’گلابی چاکلیٹ | Pink Ruby Chocolate


سوئمزرلینڈ کی کمپنی نے 13 سال کی محنت کے بعد گلابی چاکلیٹ تیار کرلی ہے۔ (فوٹو: بشکریہ پیری کیلبوٹ کمپنی)
سوئمزرلینڈ کی کمپنی نے 13 سال کی محنت کے بعد گلابی چاکلیٹ تیار کرلی ہے۔ (فوٹو: بشکریہ پیری کیلبوٹ کمپنی)
زیورخ: اب تک بازار میں تین رنگوں والی چاکلیٹ دستیاب ہیں جن میں دودھیا، سفید اور گہری بھوری یعنی براؤن چاکلیٹ مقبول ہیں لیکن اس سال سوئٹزرلینڈ کی ایک کمپنی نے اس میں گلابی رنگ کا اضافہ کرکے اب چوتھے رنگ کی چاکلیٹ پیش کردی ہے۔
زیورخ کی کمپنی بیری کیلبوٹ دنیا میں خام چاکلیٹ یعنی کوکو پروسیس کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جس نے مسلسل 13 سال تک گلابی چاکلیٹ بنانے کی کوشش کی ہے اور اب اس میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور اسے ’پنک روبی چاکلیٹ‘ کا نام دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ قدرتی طور پر روبی کوکو کے بیجوں سے بنائی جارہی ہے جو ایکواڈور، برازیل، آئیوری کوسٹ اور دیگر ممالک میں کاشت کی جاتی ہے۔ تاہم کمپنی نے براؤن چاکلیٹ کو ایک خاص پروسیس سے گزارا ہے اور اسے گلابی رنگ دیا ہے۔
منگل کے روز یہ چاکلیٹ چین کے شہر شنگھائی میں پیش کی گئی ہے لیکن کھانے والوں میں اس میں ہلکی کڑواہٹ کی شکایت کی ہے  جو اس کے رنگ کی وجہ سے ہے۔ اب اسے چین کے بعد دیگر بڑی مارکیٹوں میں پیش کیا جائے گا جس میں 6 سے 18 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔  کمپنی کے چیف انوویشن آفیسر پیٹر بُون نے کہا کہ ہم نے کوئی مصنوعی رنگ، ذائقہ یا کیمیائی شے اس میں نہیں ملائی ہے بلکہ قدرتی طور پر کوکو بیج ہی گلابی پیدا ہورہے ہیں اور انہیں اگانے میں 13 برس لگے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس گلابی چاکلیٹ کی دھوم ہے اور لوگ اسے کھانے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment